(24 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد دھند نےدوبارہ ڈیرے ڈال لئے۔ رات گئے دھند کی شدت بڑھنے پر موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔
موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم تھری کو لاہور سے ننکانہ ،موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک عارضی طور پر بند کیا گیا۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھند میں نمایاں کمی کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر
موٹروے پولیس کی ہدایات کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستوں پر سفر کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی