(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک40 سالہ شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس لئے قتل کرنے کیلئے کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کرلیں کہ اس نے شوہر سے اجازت لئے بغیر موبائل فون کیوں خریدا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹریفک حادثے کا شکار
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کولکتہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتا ر کیا ہے جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کیلئے ایک کرائے کے قاتل کو سپاری دی ہے کیونکہ بیوی نے اس کی اجازت کے بغیر موبائل فون خرید لیا تھا ۔ملزم نے خاتون کے گلے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس پر خاتون کے گلے پر سات ٹانکے لگے ہیں ۔یہ واقعہ کولکتہ کے جنوبی مضافات میں واقع نریندر پور میں پیش آیا۔ حملہ آور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اب ایک اور شخص کی تلاش میں ہے جسے حملہ آورکی معاونت کا الزام تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے چند ماہ قبل اپنے شوہر سے اسمارٹ فون خریدنے کے لیے کہا تھامگر اس نے انکار کر دیا تھا۔ ٹیوشن پڑھانے کے بعد کچھ پیسے کماکر خاتون نے ایک موبائل فون خرید لیا ۔ جب شوہر کو اس کا علم ہوا تو وہ غصے میں آگیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس کے مطابق رات کے وقت عورت پر دو لڑکوں نے حملہ کردیا زخمی حالت میں عورت وہاں سے فرار ہوگئی خاتون کی چیخیں سن کر مقامی لوگ اسے بچانے کے لیے پہنچ گئے۔مقامی لوگوں نے ایک حملہ آور اور شوہر کو پکڑ لیا۔ تاہم دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
یہ بھی پڑھیں:بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔۔کورونا کے بڑھتے کیسز ۔۔انتخابی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی برقرار
شوہر نے بیوی کوقتل کرانے کیلئے کرائے کا قاتل ہائر کرلیا ۔۔۔وجہ کیا بنی ؟؟
Jan 24, 2022 | 10:53:AM