کوروائرس کا خاتمہ ۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک یورپ سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر یورپ ہانس کلگ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ سے کورونا وبا ایک نئے فیز میں جا رہی ہے اور یہ ختم ہونے کی طرف جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فہم کے رواں سال کے آخر تک کورونا وبا صرف فلو جیسی بیماری رہ جائے اور یورپ سے اس کا ختم ہوجائے لیکن اس کی واپسی کا خطرہ برقرار رہے گا کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کورونا نے کئی رنگ بدلے ہیں لہذا ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق ۔۔سات ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ