بڑی خبر! طلبا کو ایک اور پیپر لازمی دینا ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تعلیمی بورڈز کے امتحان میں ناظرہ قرآن کا پیپر لازمی مضامین کی فہرست میں شامل، نہم ، دہم ،گیارہویں اور بارہویں کے طلباء سے ناظرہ کا الگ سے پیپر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ناظرہ قرآن کا پیپر لازمی مضامین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔بورڈز کے تحت سیشن 2022 تا 2023 میں ناظرہ قرآن بطور لازمی مضمون کا پیپر ہوگا۔ مسلم طلباء آئندہ سال مکمل سیشن میں ناظرہ قرآن کا 100 نمبر کا پیپر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پہاڑوں پر برفباری۔۔ پھر بارشیں شروع۔۔ موسم کے حوالے سے اہم خبر
نہم ، دہم ،گیارہویں اور بارہویں کے طلباء سے بورڈ امتحان میں ناظرہ کا پیپر لیا جائے گا۔امیدواروں کی داخلہ فارم میں ناظرہ قرآن کے مضمون کی باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی۔
رجسٹریشن کیلئے بچوں کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا حکم۔۔حکومت نے بجلی مزیدمہنگی کرنیکی تیاری کرلی