(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔آئی سی سی نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔لیکن اب آئی سی سی نے پلیئرآف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے بابر اعظم نے آئی سی سی نے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔بابر اعظم کو ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی