حوثی باغیوں کےمتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر میزائل حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کردیئے گئے جبکہ سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں دو افرادزخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی شادی ۔۔۔ تقریبات منسوخ
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دعوی کیا ہے کہ پیر کی صبح یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اس کی سرزمین کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میزائل حملوں کا ہدف ابوظہبی کی ریاست ہی تھی جہاں کی بندرگاہ پر 17 جنوری کو ہونے والے ڈرون حملوں میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔دوسری جانب اتوار کو جنوبی سعودی عرب میں بھی حوثی باغیوں کے میزائل حملے سے ایک سوڈانی اور دوسرا بنگالی شہری زخمی ہوئے ہیں۔حوثی باغیوں کے ترجمان نے دونوں ملکوں میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی سعودی عرب میں ہونے والے حملے میں بعض ورکشاپس اور سویلین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے خاتمے کی نوید سنا دی