حب ۔۔کاٹن فیکٹری میں دھماکا۔۔ 12 مزدور زخمی

Jan 24, 2022 | 13:34:PM
حب میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ
کیپشن: حب دھماکہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) حب میں کاٹن فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 12 مزدورشدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  دھماکہ حب میں چوکی نظر چورنگی کے قریب نجی فیکٹری میں ہوا جہاں مزدور گیس پائپ لائن پر کام کر رہے تھے۔ اچانک گیس لیک ہونے سے دھماکے کے نتیجے میں 12 مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔  

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7 شروع ہونے سے پہلے ہی بڑی خبر آ گئی

پولیس کے مطابق دھماکہ گیس پائپ لائن میں ہوا، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں\ 

یہ بھی پڑھیں:پہاڑوں پر برفباری۔۔ بارشیں پھر شروع۔۔ موسم کے حوالے سے اہم خبر