(ویب ڈیسک)پاکستان کی کرکٹ کے لیے ایک اوربڑا اعزاز۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹرآف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔کرکٹر آف دی ایئر کیلئے محمد رضوان، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو نامزدبھی کیا گیا۔شاہین آفریدی نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 2021 میں ان کی بہترین بولنگ کے اعداد و شمار 6/51 تھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تینوں فارمیٹس میں 2021 میںاپنی بولنگ کو امپروو کیا ۔شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے جوہر متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران کھل کر سامنے آئے۔
اس سےقبل ون ڈے کی فارمیٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا اور ٹی ٹونٹی کی فارمیٹ میں محمد رضوان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان نے آئی سی سی کا ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا