کورونا میں مبتلا افراد کیلئے   این سی او سی کا بڑا اعلان

Jan 24, 2022 | 15:43:PM
کورونا کے مریضوں کیلئے گھروں میں گائیڈ لائن جاری
کیپشن: این سی او سی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا کی علامات کا شکار   افراد کے لیے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطا بق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی )  کے مطابق  کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے  یہ گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا  درجہ حرارت  37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو  اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کے مشیرشہزاد اکبر عہدے سے مستعفی

این سی او سی  کاکہنا ہے کہ  کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں، کورونا  میں مبتلا  افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں اور دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں، بیمار ہوں تو گھر پر رہیں  اور ڈاکٹر سے فون پر بات کریں، فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہویوں کیلئے خوشخبری۔۔ میٹرو ۔ اورنج کے بعد ایک اور سروس کا آغاز

 بخار ،کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرکو لازمی بتائیں ، سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ، بیمار شخص گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہے ، گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو ممکن  بنایا جائے جبکہ  بیمار کی تیمارداری  کرنے والے افراد غیر ضروری مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کا خیال رکھنے والے افراد ماسک کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم اعلان۔۔۔

 گائیڈ لائنز میں مزید کہا کہا ہےکہ کورونا مریض کو کھانا کمرے میں دیا جائے ، بہتر ہے مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں پانچواں دن کورونا ٹیسٹ کروائیں جبکہ غیر ویکسین شدہ 6 ماہ ویکسین مکمل ہوئے اور بغیر بوسٹر والے افراد کورونا مریض سے ملنے کی صورت میں 10 دن قرنطینہ کریں ، بوسٹر شدہ شخص کو مریض سے رابطے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم 10 دن ماسک کا استعمال کریں۔