جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

Jan 24, 2022 | 16:04:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں چار رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔

 جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان  نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں پروٹیز الیون نے 287 رنز بنائے۔کوئنٹن ڈی کوک دو چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 124 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا میں مبتلا افراد کیلئے این سی او سی کا بڑا اعلان

جواب میں بھارتی ٹیم 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 283 رنز پر پویلین لوٹ آئی۔ ویرات کوہلی 65، شیکھر دھاون 61، دیپک چاہر 54 اور سوریا کمار یادیو نے 39 رنز تخلیق کئے۔ لونگی این گیڈی اور اینڈائیل فیلکواؤ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا ۔۔۔شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

رسی فان ڈیر ڈوسین 52 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ پرسدھ کرشنا نے تین، دیپک چاہر، جسپریت بمراہ نے دو، دو جبکہ یزویندر چاہل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئنٹن ڈی کوک کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

مزیدخبریں