ملک میں ایک کے بعد ایک بحران پیدا کیا گیا۔۔آج کسان بھوکا سورہا ہے ۔۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہے ملک میں ایک کے بعد ایک بحران پیدا ہورہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں ٹریکٹر مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج یہ حال ہے کہ پاکستان کا کسان بھوکا سو رہا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور مظلوم کا ساتھ دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا نااہل حکومت نے معیشت کو گرا دیا ہے ۔پاکستان زرعی ملک کی حیثیت سے جانا جاتا تھا اس سلیکٹڈ حکومت نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم کسانوں کے معاشی قتل کو برداشت نہیں کرسکتے ۔اس حکومت نے ایک کے بعد ایک بحران پیدا کیا ہے کھاد اور یوریا کا بحران پیدا کیا گیایہ حالات ہیں کہ کسانوں کھاد کیلئے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ستائیس فروری سے ہم کراچی سے نکلیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا ۔۔۔شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا