(24 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 24پیسے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 176.49 روپے ہو گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 176.24روپے سے بڑھ کر 176.49 روپے پر بند ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں0.14 فیصد کمی ہوئی۔کراچی میں کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 176.20 روپے تک ٹریڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا حکم۔۔حکومت نے بجلی مزیدمہنگی کرنیکی تیاری کرلی
ادھر ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.30 روپے سے مہنگا ہوکر 180 روپے پر پہنچ گیا ۔یورو 5 پیسے اضافے سے 201.50 روپے کا ہوگیا ۔برطانوی پاونڈ242 روپے 50 پیسے ہر برقرار رہا۔ امارتی درہم دس پیسے اضافے سے 49.30 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 47.30 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا افراد کیلئے این سی او سی کا بڑا اعلان