تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور اہلیہ سے متعلق تشویشناک خبر

Jan 24, 2022 | 18:16:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وباسے متاثر ہو گئے۔ اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کونسے برانڈکے کپڑے پہنتے ہیں؟ عمران خان نے خود ہی بتا دیا
خیال رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا کی علامات کا شکار افرادکیلئے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے یہ گائیڈ لائنز موثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا درجہ حرارت 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں