(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق آفتاب بلوچ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،68 سالہ آفتاب بلوچ دل کا دورہ پڑنے کے بعد کووڈ19 کا شکار ہو گئے تھے ،آج خالق حقیقی سے جا ملے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے 68 سالہ آفتاب بلوچ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیاہے۔آفتاب بلوچ نے 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اس ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے۔انہیں اپنا دوسرااور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے چھ سال انتظار کرنا پڑا جس میں انہوں نے لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اور 60 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!