سرد موسم میں کورونا کے پھیلاﺅ میں مزید تیزی آسکتی ہے، ماہرین طب نے خبردار کر دیا

Jan 24, 2022 | 19:08:PM

(24 نیوز)شہرقائدمیں سردی کی نئی لہر کے بعد تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، ماہرین طب نے خبردار کیاہے کہ موسم مزید ٹھنڈا ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں مزید تیزی آسکتی ہے، فلو، نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی کی علامات بھی کورونا اومیکرون کی علامات جیسی ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
اس ضمن میں سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ای این ٹی کے پروفیسر رزاق ڈوگر اور پروفیسر سعید خان نے بتایاکہ تیز گرد الود ہوائیں فلو اور نزلہ اور سانس کی بیماریاں پیدا کرسکتی ہیں اور ان کی بیماریوں کی علامات کورونا جیسی ہی ہوتی ہیں، عوام سرد موسم میں احتیاط کریں اور ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ شہری خراب موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں گرد آلود ہواﺅں سے نظام تنفس متاثر ہوتا اور گلے خراب ہوسکتے ہیں،گھر کے گرم مشروبات چائے، قہوا اور یخنی کا استعمال مفید ہے،گلے میں خراش ہونے کی صورت میں گرم پانی سے غرارے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ!!
ماہرین طب نے کہاکہ کراچی میں سردی کی بارشوں کے بعد یخ بستہ گرد آلود ہواﺅں سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں تیزی آسکتی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران 100 فیصد سے زائد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں