لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی کا قتل

Jan 24, 2022 | 19:36:PM
لاہور پریس کلب، نجی ٹی وی، رپورٹر، فائرنگ، قتل کردیاگیا
کیپشن: صحافی حسنین شاہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور پریس کلب کے سامنے نجی ٹی وی کے رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔
دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروزکو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا ہے اور معاملے کی تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی کے صحافی پر فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اورسی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اورسیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو صحافی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کونسے برانڈکے کپڑے پہنتے ہیں؟ عمران خان نے خود ہی بتا دیا