تعلیمی ادارے کھل گئے۔۔طالب علم کا سکول کے گیٹ پر سجدہ شکر ۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں بچے سکول بند ہونے کی وجہ گھر میں بیٹھے تنگ آ گئے ، تعلیمی ادارے بند ہونے پر جہاں بچوں کے درس و تدریس کا عمل رکا ہوا ہے وہاں بچے گھر میں روزمرہ زندگی کے معمولات سے اکتا گئے ہیں اور ایسے ماحول میں سکول کھلنے کے اعلان سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔ اسی تناظر میں العریبہ ٹی وی چینل کی ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا لاک ڈائون کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر ایک طالبعلم سکول کے دروازے پر پہنچتے ہی جائے نماز بچھا کر سجدہ شکر ادا کرتا ہے ۔ تھوڑی دیر میں ایک استاد سکول میں داخل ہوتے ہیں تو وہ بچے کے اس اچھے عمل کو دیکھ بہت خوش ہوتے ہیں اور اس کے ماتھے کو چومتے ہیں۔ یہ خوبصورت اور دل کو چھونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سعودی عرب میں کرونا لاک ڈائون کے بعد سکول کھلنے پر طالبعلم کا دروازے پر سجدہ شکرhttps://t.co/CntmufeflK pic.twitter.com/5egTtqjjLB
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) January 23, 2022
یہ بھی پڑھیں: دلچسپ ویڈیو دیکھیں۔۔ڈرپوک بھارتی شہری کیوں درخت پر چڑھ گیا۔۔؟