(24 نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 26 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 325 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1838 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ