شہزاداکبر کے استعفیٰ کی وجوہات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضگی تھی۔وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے چند روز قبل مقدمات کی تفصیلات مانگی تھیں۔شہزاد اکبر نے نامکمل تفصیلات وزیراعظم کو دیں، وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں فرق تھا،2روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبرپراظہارناراضی کیا،جس کے بعدوزیراعظم آفس نے شہزاداکبرکواستعفیٰ دینے کا کہا .
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا بھرپور حملہ۔۔ تعلیمی ادارے 24 سے30جنوری تک بند