کورونا کے تابڑ توڑ حملے۔۔۔ پشاور زلمی کے 2 اہم کھلاڑی وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں ،ڈاکٹرز، ججز، اساتذہ،طلبا کے بعد کرکٹرز کو بھی نہ بخشا،پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون بھی کورونا کے خطرات میں گھر گیا ہے، اہم فرنچائز پشاور زلمی کے 2 کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گئے ،پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل اور ارشد اقبال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا بھرپور حملہ۔۔ تعلیمی ادارے 24 سے30جنوری تک بند
ان کی جگہ امام الحق اور حماد بٹ کو پشاور زلمی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ،دونوں کھلاڑیوں کو عارضی طور پر پشاور زلمی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی سکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ