کورونا کیسزمثبت آنے پر سکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا بلکہ۔۔۔اہم فیصلہ ہو گیا

Jan 24, 2022 | 22:07:PM
اسلام آباد انتظامیہ، وزارت تعلیم، کورونا، بڑھتے کیسز، مشترکہ فیصلہ،
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مشترکہ فیصلہ کرلیا جس کے مطابق سکول بند کرنے کے بجائے صرف کلاس کوچھٹی دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کورونا کیسز آنے پرسکول بند کرنے کے بجائے صرف کلاس کو چھٹی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق فیصلہ بچوں کی تعلیم کے حرج کو روکنے کیلئے کیا گیا۔ نئی پالیسی پر انتظامیہ نے شہر بھر میں صرف کلاس روم بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو بھی ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا بھرپور حملہ۔۔ تعلیمی ادارے 24 سے30جنوری تک بند