سکولوں میں سالانہ امتحانات کب ہونگے؟ نئی تاریخ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہوں گے، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں میں سالانہ امتحانات روایتی طور پر مارچ میں لئے جاتے ہیں لیکن رواں سال امتحانات مئی میں ہوں گے۔ تمام سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے تحت امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ امتحانات کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جبکہ 31 مئی کو سکول نتائج کا اعلان کرنے کے پابند ہوں گے۔ رواں سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا بھرپور حملہ۔۔ تعلیمی ادارے 24 سے30جنوری تک بند