بھارتی تاجر سے ملاقات ۔۔برینڈن ٹیلر  آئی سی سی کے ریڈار پر آ گئے

Jan 24, 2022 | 23:57:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ کسی بھی طرح کی فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں‘‘۔
میڈیا رپورٹس رپورٹس کے مطاق برینڈن ٹیلر نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر پر ایک بھارتی تاجر کی طرف سے بدعنوانی کی تجویز کی اطلاع دینے میں مبینہ تاخیر کے بعد کئی سال کی پابندی عائد کرنے جارہی ہے۔زمبابوے کے سابق کپتان کا کہنا ہے وہ کسی بھی طرح میچ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔34 ٹیسٹ اور 205 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اشارہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اس طرح کے غیر منصفانہ طریقوں میں ملوث نہ ہونے کی ترغیب دے گا۔ٹیلر نے یہ بھی بتایا کہ وہ دو سالوں سے "بوجھ" اٹھا رہے ہیں اور اس واقعے کا "ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر" کیسے پڑا۔

واضح رہے کہ برینڈن ٹیلر نے اس بھارتی بزنس مین سے ملاقات کی تھی جب انہیں سپانسرشپ اور زمبابوے میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ممکنہ آغاز پر بات کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کرائے کی ماں کے ذریعہ والدہ بن گئی لیکن کیا بچی کو ٹائم دے پائیں گی۔۔؟

مزیدخبریں