پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

Jan 24, 2023 | 00:04:AM
پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ
کیپشن: لطیف کھوسہ کا بیٹا ہسپتال میں زیرعلاج ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر وہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،فائرنگ سے لطیف کھوسہ کا بیٹا فلک شیر کھوسہ زخمی ہو گیاجنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک مارکیٹ کے قریب پیش آیا،پولیس کا کہناہے کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا سابق قومی کرکٹر کی بیٹی سے نکاح ہو گیا