(24نیوز)ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او لاہور تعینات،نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کا تعلق پولیس سروسز کے 24ویں کامن سے ہے،ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ قبل ازیں بھی سی سی پی او لاہور تعینات رہ چکے ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں،بلال صدیق کمیانہ آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ،سی پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں۔
حالیہ تعیناتی سے قبل بلال صدیق کمیانہ انٹیلجنس بیورو میں اہم عہدے پر فائز تھے،علاوہ ازیں بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی تعینات رہے۔