ملک میں بجلی مکمل طور پربحال کر دی: وفاقی وزیر توانائی

Jan 24, 2023 | 10:29:AM

 (24 نیوز) خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہیسکو کے تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیئے گئے ہیں، نیشنل گرڈ کے تمام 1112 گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیئے گئےہیں، ملک میں بجلی مکمل طور پربحال کر دی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کے تمام 176، سیپکو کے 69 اور کیسکو کے 65 گرڈ اسٹیشنز بحال ہیں، پاور پلانٹ دوبارہ چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، تربیلا پاور پلانٹ چلا کر دیگر پلانٹس کو بجلی دی گئی، آج صبح 5 بجکر 15 منٹ پر ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی تھی۔

انہوں کہا کہ آج صبح 5 بجکر 15 منٹ پر ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی تھی، کول پاور پلانٹ کو بحال کرنے کے لیے 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، ساہیوال کول پراجیکٹ اور اینگروکول پراجیکٹ کو بھی فعال کر رہے ہیں، وزیراعظم نے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے، بریک ڈاؤن ہونے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کریں گے، کچھ ایسی چیزیں ہوئی ہیں جس پر بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا بھی کچھ شبہ ہے۔

مزیدخبریں