پرویز الٰہی جاتے جاتے ایل ڈی اے کا 8 ارب سے زائد کا نقصان کرگئے

Jan 24, 2023 | 12:04:PM

(در نایاب)پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ جاتے جاتے ایل ڈی اے کو 8 ارب سے زائد نقصان پہنچا گئے۔


کوٹ لکھپت منڈی کی 57 کنال اراضی محکمہ صحت کو سرکاری مالیت پر دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا ،ایل ڈی اے اتھارٹی میں وزیراعلیٰ مفت اراضی دینے کے شاہی فرمان کی منظوری دے گئے،سال نو میں ایل ڈی اے اتھارٹی کی پہلی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا۔

ضرور پڑھیں :پولیس کی بڑی کارروائی ،اغوا برائے تاوان میں ملوث 16 ڈاکو مار دیے
ایل ڈی اے حکام نے ورکنگ پیپر میں مفت اراضی دینے کو قوانین کے برعکس قرار دیا،ایل ڈی اے نے کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی کو اربوں روپے دے کر آڑھتیوں سے خریدا تھا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی کی اراضی قوانین کے مطابق سرکاری ریٹ پر دینے کی منظوری دی تھی،پرویزالہیٰ نے بطور چئیرمین ایل ڈی اے فیصلے کو پیسوں کی بجائے مفت دینے کی منظوری دی۔


اتھارٹی میٹنگ کے منٹس آف میٹنگ بھی جاری کردئیے گئے،ماسٹر پلان میں شامل 5 افسران کو 2،2 تنخواہوں سے نوازنے کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا،قصور ،ننکانہ، شیخوپورہ میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے دفاتر قائم کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔
 

مزیدخبریں