(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف گلو کار سجاد علی کانیا لوڈشیڈنگ ترانا "لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے" سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار سجاد علی کا شمار پاکستانی ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہے جو کہ موسیقی کی بہت مہارت کو خوب جانتے ہیں۔گلوکار سجاد علی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور 2 روز پہلے ہونے والے بریک ڈاؤن پر گانا بنایا ہے جسے سوشل میڈیا پر لوڈ شیڈنگ ترانہ کہا جارہاہے۔گلوکار نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے عوام کے سب سے بڑے مسلے لوڈ شیڈنگ کو موسیقی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ 23 سیکنڈ کے اس وڈیو کلپ میں سجاد علی "لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے" گارہے ہیں اور ان کے ہمراہ دیگر گلوکار بھی شامل ہیں۔
اس گانےکو سوشل میڈیا صارفین نے لوڈ شیڈنگ ترانہ قرار دے دیا ۔"لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے" پر ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرےشروع ہو گئے۔یہاں تک کہ پاکستانی معروف اداکارہ مائرہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں اسے لوڈ شیڈنگ ترانہ قرار دیا۔
ایک صارف نے تو سجاد علی سے پورا گانا ہی بنانے ہی فرمائش کرڈالی۔