حکومت نے بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز کو بڑی رعایت دے دی

Jan 24, 2023 | 13:17:PM

(ویب ڈیسک)حکومت نے بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز کو بڑی رعایت دے دی ،وفاقی وزیر  پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی سامان پر جرمانہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ بندرگاہوں پر کنٹینر ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پھنسے، اس سلسلے میں کئی دن سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیں، آج میٹنگ میں ٹرمینل آپریٹرز اور شپنگ لائن ایجنٹ بھی موجود تھے۔

ضرور پڑھیں : ایرانی کرنسی کو تاریخ کا بدترین جھٹکا ،ڈالر کے مقابلہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی

فیصل سبزواری نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی سامان پر جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم ایک روپیہ بھی چارج نہیں کریں گے۔شپنگ لائن چل رہا ہے اور آئندہ بھی چلے گا، جو ملک دیوالیہ ہوئے انہوں نے بھی بندرگاہوں میں آپریشن بند نہیں کیا۔ رُکے ہوئے کنٹینرز کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے،بریک ڈاؤن کے باعث جنریٹرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل لینے والوں کا پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔

مزیدخبریں