(ویب ڈیسک )قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز نے دلچسپ انداز میں انہیں مبارکباد دی ہے۔
گزشتہ شب شاداب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر شاداب کو نکاح کی مبارک دیتے ہوئے دعا دی اور ساتھ ہی لکھا کہ 'شاداب کے نکاح کا سن کر جس جس کا دل ٹوٹا ہے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں'۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شاداب کو نکاح کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بھی شاداب کو دلچسپ انداز میں مبراکباد دی اور لکھا کہ یہ بندہ آج سے صرف بھائی نہیں بلکہ دلہا میاں بھی ہے، کلب میں خوش آمدید بھائی جان۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے لکھا کہ لگتا ہے میرا شادی والا قدم پسند آگیا، ساتھ ہی شاداب کو مبارکباد بھی دی۔
اس کے علاوہ آل راؤنڈر کے بہترین دوست حسن علی نے بھی شاداب کے لیے لکھا کہ آخر کار میرے دوست کا نکاح ہوگیا، میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں شاداب، اللہ پاک زندگی کے اس نئے سبق کے لیے آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے لکھا کہ 'چوہدری صاحب بہت بہت مبارک، اللہ پاک خوش رکھے'۔
اس کے علاوہ شاداب خان نے ٹوئٹر پر تمام مداح کا شکریہ ادا بھی کیا، انہوں نے لکھا آپ سب کا بے حد شکریہ جنہوں نے میرے لیے پیغامات جاری کیے، ہماری پرائیویسی کا خیال رکھنے کا بھی شکریہ۔
خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔