بجلی کا بریک ڈاؤن، ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا: وزیراعظم کا اعلان

Jan 24, 2023 | 14:30:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیسکو کے تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیئے گئے ہیں، نیشنل گرڈ کے تمام 1112 گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیئے گئےہیں، ملک میں بجلی مکمل طور پربحال کر دی ہے۔ لیسکو کے تمام 176، سیپکو کے 69 اور کیسکو کے 65 گرڈ اسٹیشنز بحال ہیں، پاور پلانٹ دوبارہ چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، تربیلا پاور پلانٹ چلا کر دیگر پلانٹس کو بجلی دی گئی۔ آج صبح 5 بجکر 15 منٹ پر ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی تھی۔

 انہوں کہا کہ آج صبح 5 بجکر 15 منٹ پر ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی تھی، کول پاور پلانٹ کو بحال کرنے کے لیے 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، ساہیوال کول پراجیکٹ اور اینگروکول پراجیکٹ کو بھی فعال کر رہے ہیں، وزیراعظم نے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے، بریک ڈاؤن ہونے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کریں گے، کچھ ایسی چیزیں ہوئی ہیں جس پر بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا بھی کچھ شبہ ہے۔