بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Jan 24, 2023 | 15:24:PM

(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کیلئےعمرکی حد میں 15 سال تک رعایت کردی ہے تاہم یہ رعایت پولیس سروس، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

سرکاری نوکری کیلئےعمرکی حد میں رعایت یکم جولائی 2022ء سے 30 جون 2024ء تک کیلئے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گائے کے گوبر سےمتعلق بھارتی عدالت کا انوکھا فیصلہ
 یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری نوکری کیلئےعمرکی حد میں رعایت گزشتہ سال 30 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی جس کے باعث عمر کی حد گزرجانے پر ہزاروں نوجوان پریشان تھے۔

مزیدخبریں