وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لونز اسکیم کا افتتاح کر دیا

Jan 24, 2023 | 16:27:PM

Read more!

  (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لونز اسکیم کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب میں لاکھوں نوجوانوں کو بلاسود قرضے دے رہے تھے، نوجوانوں کو روزگار کے لئے گاڑیاں دی جا رہی تھیں، لاکھوں لیپ ٹاپ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں تقسیم کئے جا رہے تھے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم تیار ہیں ، ہمارے ساتھ 9ویں اجلا س میں بیٹھیں اور اسے مکمل کریں ،پچھلے 75سال سے جو کچھ ہم نے کیا اس کے نقصانات سب کے سامنے ہیں ،ہمیں مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہو گا ، پاکستان کو بچانا ہے تو تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی ، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی سیاسی کمائی قربان کر دوں گا۔ 

نوجواںوں کے  دیئے جانے والے قرض سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  نوجوانوں 5لاکھ سے 15لاکھ تک قرض پر 5فیصد سود دینا ہو گا، 15لاکھ سے 75لاکھ روپے تک 7فیصد سود  دینا ہو گا، اسٹیٹ بینک اب بھی کہتا ہے کہ سود بڑھائیں، نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم دوبار ہ لا رہے  ہیں ۔ 

پاکستان کی خاطر امیر طبقے اور اشرافیہ کو قربانی دینا ہو گی ، ماضی سے سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں، ماضی میں رہیں گے تو مزید نقصان ہو گا،   بہت جلدہم پاکستان کو طوفانی لہروں سے نکالیں گے ۔ 

مزیدخبریں