تم تو پیسے نہیں گن سکتے،دلہن نے دلہے کے ارمان خاک میں ملا دیے

Jan 24, 2023 | 16:54:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہا پیسے گِننے میں ناکام ہوا تو دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے شہر فرخ آباد میں 21 سالہ دلہن ریتا سنگھ نے شادی کے روز اپنے ہونے والے شوہر سے شادی کرنے سے صرف اس لیے انکار کردیا کیونکہ وہ 10 روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن سکا۔ہوا کچھ یوں کہ شادی کی رسموں کے درمیان پنڈت کو دلہے کا رویہ کچھ نامناسب لگا ،دماغی صحت کمزور لگی جس پر انہوں نے فوری طور پر دلہن کے گھر والوں کو خبردار کیا۔

 ریتا کے گھر والوں نے 23 سالہ دلہے کا ٹیسٹ لینے کا سوچا اور  انہوں نے اسے 10 دس کے 30 نوٹ دیے اور  گننے کو کہا  تاہم کئی مرتبہ کوشش کے بعد بھی دلہا  وہ 30 نوٹ نہ گن سکا جس پر دلہن والوں نے لڑکے کو دماغی طور پر کمزور قرار دیا اور شادی سے صاف انکار کردیا۔

دلہن کے گھر والوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سے دلہے کی دماغی صحت کا علم نہیں تھا، چونکہ اب علم ہوچکا ہے اس لیے ریتا نے شادی سے انکار کردیا ہے۔


 
 
 

مزیدخبریں