منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی، اسٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی پر اسٹیٹ بینک نےمجموعی طور پر 813 ارب 35 کروڑ روپے فراہم کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سسٹم کو رقم فراہم کی ہے جس میں 3 روز کیلئے بینکوں کو 36ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، جبکہ 73 دنوں کے لئے بینکوں کو 776 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، رقم اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے فراہم کی گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فراہم کی گئی رقم پر 17.16 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع حاصل کی جائے گی ۔