الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

Jan 24, 2023 | 17:47:PM
الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع کروانے پر 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 4 سینیٹرز اور 12 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی ہے ،  الیکشن کمیشن  کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی شہر یار مہر اور سید محمد راشد شاہ کی رکنیت بحال کی گئی ہے ، اس کے علاوہ سینیٹر کامران مائیکل ، سیف اللہ آبڑو، محسن عزیز اور ثانیہ نشتر کی بھی رکنیت بحال کردی گئی ہے ۔
چودھری عابد رضا، عصمت اللہ، لال چند، موسی گیلانی  اور خالد مقبول صدیقی کی بھی رکنیت بحال کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر رکنیت معطل کر رکھی تھی۔