طالبہ پر تشدد کا کیس ، انکوائری رپورٹ میں اہم پیشرفت

Jan 24, 2023 | 17:57:PM

 (ویب ڈیسک )ڈیفنس کے نجی اسکول میں تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی طالبہ کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نے انکوائری رپورٹ ڈی سی لاہور کو ارسال کر دی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق اسکول کےکیفے ٹیریا کے داخلی راستے پرکیمروں کی تنصیب نہیں تھی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔رپورٹ میں واقعہ کی وجہ بتائی گئی کہ واقعہ اسکول سے باہر اسٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئرکرنے پرپیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:لالی ووڈ کی نئی فلم ’ابھی ‘کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ

انکوائری افسران نے اسکول کو 6 لاکھ روپےجرمانہ اور  اسکول کی رجسٹریشن معطل  کرنے کی بھی سفارش کی ہے جب کہ رپورٹ میں تشدد کرنے والی طالبات کے نام اسکول سےخارج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انکوائری ڈی او زنانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور،ڈپٹی ڈی او کینٹ اورڈپٹی ڈی او ماڈل ٹاؤن نے کی۔ڈی سی لاہور محمد علی کل سفارشات کی روشنی میں اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے یاجرمانےکافیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں