(24نیوز )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں تعینات امریکی کونسل جنرل میکانول کے ہمراہ کرتارپور کادورہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے کرتارپور احاطہ کا مکمل وزٹ کیا، لنگرکھایا اور پاکستان کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس تاریخی شاہکار کی تعریف کی۔
کرتارپور انتظامیہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نارووال شاہ رخ نیازی اورڈی پی او حافظ واحدمحمودنے امریکی سفیر کا استقبال کیا، امریکی سفیر نے کرتارپور گردوارہ صاحب کے احاطہ میں قائم مختلف شعبوں کا دورہ کیا، لنگر ہال سے کھانا کھایا اور تاریخی تعمیرات کی تعریف کی ۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بابا گرو نانک کے گردوارہ آکر اچھا لگا ،بہت خوشی ہوئی اور متاثر ہوا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کےلئے پاکستان حکومت کے اقدامات قابل تقلید ہیں ۔
آخر پرضلعی افسران کرتارپور انتظامیہ کے ساتھ تعارفی نشست کا اہتمام بھی کیا گیاجس میں کرتارپور منصوبہ کو مزید وسیع کرنے اورپرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر،ایجوکیشن،انوائرمنٹ پروٹیکشن اور ایگریکلچر کے شعبہ جات سے متعلقہ معاملات زیر بحث لائے گئے، ڈپٹی کمشنر اور کرتارپور انتظامیہ کی جانب سے امریکی سفیر کو سروپا اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔