بلیک مارکیٹ ختم ہوگی تو ڈالر ملنے لگے گا:ملک بوستان

Jan 24, 2023 | 18:54:PM

(24نیوز)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک بوستان  نے کہا کہ ڈالر پر کیپ لگانے کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا،بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ایکسچینج کمپنیز سے ڈالر نہ ملنے سے بلیک میں ڈالر خریدنے پڑے ۔

ایکسچینج کمپینز ایسوسی ایشن کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر پر کیپ لگانے کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا ،بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ڈالر کی شدید قلت کا سامنا تھا ،اسٹیٹ بینک کو بھی اس بارے میں کل آگاہ کردیا جائے گا،اس فیصلے کے اثرات پر اسٹیٹ بینک کو مکمل بریفنگ دی جائے گی ،بلیک مارکیٹ ختم ہوگی تو ڈالر ملنے لگے گا،ایکسچینج کمپینز کو ڈالر کہیں سے بھی نہیں مل رہا ،ورکرز کی ترسیلات زر کی مد میں 1 کروڑ سے 1.50 ڈالر آتا ہے ،ورکز کی ترسیلات زر مکمل طور پر اسٹیٹ بینک کو 100 فیصد جمع کرائی جارہی ہے ،ڈالر کی امپورٹ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے اس پر بھی بات ہوگی ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہواکہ کل سے اوپن ایکسچینج میں ڈالر پر کیپ ہٹا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا ہو گیا

مزیدخبریں