(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ منصور ابراہیم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک قطر دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال،دونوں ممالک کا باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر توانائی سعد بن شریدا سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک قطر توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،دونوں ممالک نے توانائی کے شعبہ میں مشترکہ مواقعےتلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قطر کو توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کی بچت،وفاقی کابینہ نے بڑا حکم دیدیا