2022 میں یوکرین سے زیادہ لاطینی امریکا میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، غیر ملکی جریدے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2022 میں جنگ زدہ یوکرین سے زیادہ صحافی لاطینی امریکہ اور کیریبین میں مارے گئے۔
’’ دی گارڈیئن ‘‘کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی 67 اموات میں سے تقریباً نصف کا حصہ لاطینی امریکا اور کیریبین سے ہے ۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنگی علاقے سمیت دنیا کے کسی بھی حصے کے مقابلے میں گزشتہ برس لاطینی امریکہ اور کیریبین میں زیادہ صحافی مارے گئے، عالمی سطح پر 2022 میں کم از کم 67 صحافی اور میڈیا ورکرز مارے گئے جو کہ 2021 میں 45 تھے اس حساب سے گزشتہ برس کی نسبت اس سال صحافیوں کی تقریباً دگنا تعداد کو قتل کیا گیا ہے ۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے )کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ’’خطے میں صحافیوں کو جرائم، بدعنوانی، گینگ تشدد اور ماحولیات جیسے موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے بڑے خطرے کا سامنا ہے‘‘۔