جاپان کو عمر رسیدہ آباد ی کے مسائل کا سامنا ، نوجوانوں نے آبادی بڑھانے کی حکومتی سکیم کو رد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان کو عمر رسیدہ آبادی کے مسائل کا سامنا ہے ، جبکہ نوجوان جوڑوں نے آبادی بڑھانے کے حکومتی اعلان کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی گارڈیئن ‘‘ کے مطابق جاپان کی آبادی کو زوال کا سامنا ہے گزشتہ سال 8لاکھ سے بھی کم بچے پیدا ہوئے ہیں ، واضح رہے کہ جاپان کی آبادی 125ملین کے قریب ہے ، جبکہ 2020سے 21 کے دوران 6 لاکھ 44ہزار بچے پیدا ہوئے ۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق جاپان کی آبادی 2065 تک 125ملین سے 88 ملین تک گرنے کی توقع ہے یعنی 45 سالوں میں 30 فیصد تک کمی کا سامنا ممکن ہے ، رپورٹ کے مطابق جاپان میں شرح پیدائش فی عورت 1.3 پر برقرار ہے جبکہ ضرورت ایک عورت کی زندگی میں بچوں کی اوسط تعداد آبادی کو مستحکم رکھنے کے لیے 2.1 ضروری ہے ، ایک اور مسئلہ جو اس وقت جاپان حکومت کو درپیش ہے وہ یہ ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جو اب آبادی کا 28 فیصد سے زیادہ ہے۔