(24 نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے وزارت اعلیٰ سنبھالتےہی عوامی خدمت کے لیے قمر کس لی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نےکلمہ چوک ریماڈلنگ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور کہا ہےکہ 24 گھنٹوں کے اندر لبرٹی سے کلمہ چوک تک دو لین فنکشنل کی جائیں ، جس کے بعد رات کے وقت بھی کلمہ چوک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 15 مئی کی بجائے 15 فروری کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کلمہ چوک اور بلے شاہ انڈر پاس پر رش ہونے کے باعث کلمہ چوک پر ریماڈلنگ منصوبے پر کام جاری ہے جس کے باعث عوام کو رش کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،سکول ،کالجز اور تجارتی مراکز کی وجہ سے صبح او ر چھٹی کے اوقات کار میں ٹریفک جام جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔