دھند کا راج برقرار، موٹرویز مختلف مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا فاران یامین) ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے M-1, پشاور سے اسلام آباد تک، موٹر وے M-2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک، سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے چکدرہ تک ، ہزارہ موٹروے برہان سے شاہ مقصود تک اور موٹروے M -14 کو ہکلا سے یارک تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا شہریوں سے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہی۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
مزید پڑھیں: پیراگلائیڈر پر کینگرو کا حملہ، حیرت انگیز ویڈیو وائرل
دوسری جانب دھند کے باعث فلائٹ شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل پر حد نگاہ 0100 میٹر ہوگئی، 2 گھنٹے تک لاہور ائرپورٹ پر حد نگاہ 350 میٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ائیر سیال ایس آئی ایف 743 دمام لاہور اور پی آئی اے 186 شارجہ لاہور کو کراچی موڑ دیا گیا۔ گلف ائیر 784 بحرین پشاور، قطر ائیر ویز کیو آر 600 دوحہ پشاور، ائیر عریبیہ جی9554 شارجہ، ایمریٹس 636 دبئی پشاور، ائیر عریبیہ جی 9864 راس الخیمہ پشاور، فلائی جناح 9865 کراچی پشاور، گلف ائیر 785 پشاور بحرین، قطر ائیر ویز 601 پشاور دوحہ تاخیر کا شکار ہیں۔
ائیر عریبیہ جی9555 پشاور شارجہ، ایمریٹس 637 پشاور دبئی، ائیر عریبیہ جی9865 پشاور راس الخیمہ، فلائی جناح 9پی866 پشاور کراچی، پی کے 222/231 دبئی ملتان کراچی ، پی کے330/221 کراچی ملتان دبئی منسوخ کر دیں گئیں۔
ائیر عریبیہ جی9-558/559 شارجہ ملتان شارجہ اور ائیر عریبیہ ابوظہبی 3ایل-335/336 ابوظہبی ملتان ابوظہبی بھی تاخیر کا شکار رہیں۔