(ویب ڈیسک)30 سال سے کراچی میں کرائے پر رہنے والوں کیلئےبڑی خوشخبری , گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 80 اور 120 گز کے مفٹ پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی گلستان جوہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری کاکہنا تھا کہ کراچی اور سندھ میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹی والوں سے بات کرلی ہے، پہلے مرحلے میں چھ سو کرائے داروں کو مفت پلاٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی طرح آج بھی جوہر کی مارکیٹوں کی دعوت پر میں آیا ہوں۔
جب مارکیٹ میں گیا ہوں عوام نے حیران کیا،عوام نے کہا22 سال ہوگئے مارکیٹ بنے آپ پہلے حکومتی نمائندے ہیں جنہوں نے خیریت دریافت کی،کہیں پانی نہیں، کہیں بجلی نہیں یہاں کے عوام اپنے خاندان کا روزگار بنا رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جوہر کی عوام نے اپنے صوبے کے گورنر سے مل کر خوشی کا اظہار کیابہت ساری مارکیٹوں میں آگ لگی کوئی پوچھنے نہیں آیا،میرا عوام سے یہ وعدہ ہے میں خود چل کر عوامی مسائل حل کروں گا،میرے صوبے کے نوجوان پریشان ہیں، پڑ ھے لکھے لوگ رائڈر بنے ہوئے ہیں،سولہ سال پڑھ کر بھی بیروزگاری ہے، حکومت کو چاہیے کہ ان کو روزگار دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پر کام ہوگیا ہے چیف منسٹر کا دستخط درکار ہے،ایک دستخط پر کراچی میں لوگ 10 لاکھ روپے کا مفت علاج کرانے کے مستحق ہو جائیں گے، اگر دستخط نہیں ہوا لوگ آخرت میں ان سے پوچھیں گے،اگر چوری ہوگئی تو میں گورنر شپ سے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، جس کی موٹر سائیکل چھن جائے گورنر ہاؤس اس کو فراہم کرے گا،ہر مرتبہ تین تین ماہ موٹر سائیکل دینے کیلئے بڑھاتے رہیں گے، پہلے مرحلے میں 17 سو موٹر سائیکل چوری ہونے والے متاثرین کو فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر