یوکرینی قیدیوں کو لے جانے والاروس کا ملٹری طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یوکرینی جنگی قیدیوں کو تبادلے کیلئے لے جانے والا روسی ملٹری طیارہ گر کر تباہ ، ہلاکتوں کا خدشہ ۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آئی ایل 76 طیارہ بیلگورو دریجن میں گر کر تباہ ہوا،قیدیوں کو لے جانے والا طیارہ یوکرینی سرحد کے قریب گرا جہاں لڑائی جاری ہے ، طیارے میں 65 جنگی قیدی اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، امدادی ٹیموں کی جانب سےہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے جے یو آئی کے امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا
افسوسناک طور پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق جنگی قیدیوں کو تبادلے کیلئے یوکرین لے جایا جا رہا تھااور رہائی سے کچھ دیر قبل ہی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج کینیڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس نے فورٹ سمتھ سے اڑان بھری تھی تاہم اس کا ٹیک آف کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔