گوگل کروم نے 3 نئے فیچر ز کا اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ویب براؤزنگ گوگل کروم نے صارفین کے لیے 3 نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے اے آئی ٹولز سے صارفین کے لیے ویب سرفنگ زیادہ آسان اور محفوظ ہو گا ،نئے سارٹ لٹ فیچرز سے ،ٹیبز، بک مارکس اور ہسٹری میں مطلوبہ مواد ڈھونڈنا آسان ہوجا ئے گا۔
یہ نئے اے آئی فیچرز آئندہ چند ہفتوں کے دوران کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر صارفین کو دستیاب ہوں گے, ان میں سے ایک فیچر ٹیب آرگنائزر کا ہے،اس فیچر سے براؤزر پر اوپن ٹیبز کو مدنظر رکھ کر اے آئی کی جانب سے ٹیب گروپس بنانے کا مشورہ دیا جائے گا،اے آئی ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹیب گروپس کے نام اور ایموجیز بھی تجویز کیے جائیں گے،اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی ٹیب کے اوپر ماؤس کرسر رکھ کر رائٹ کلک کرکے Organize Similar Tabs آپشن کو سلیکٹ کریں۔
دوسرا فیچر ٹیکسٹ جنریٹر کا ہے،یہ اے آئی ٹول اس وقت کام کرتا ہے جب آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی ٹیکسٹ باکس یا فیلڈ پر ماؤس سے رائٹ کلک کرتے ہیں،جب آپ کسی ریویو یا کمنٹس کے ٹیکسٹ باکس یا فیلڈ پر رائٹ کلک کریں گے تو وہاں ہیلپ می رائٹ آپشن کو سلیکٹ کرکے چند الفاظ ٹائپ کریں، جس کے بعد باقی کام ٹیکسٹ جنریٹر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:"ایکس " میں بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت متعارف
تیسرا فیچر اے آئی وال پیپرز کے حوالے سے ہے،اس فیر کو استعمال کرنے کے لیے کروم کے سائیڈ پینل پر کسٹمائز کروم پر کلک کرکے چینج تھیم آپشن کا انتخاب کریں، جہاں Create with AI پر کلک کریں۔
اس کے ذریعے آپ مختلف اسٹائلز کے متعدد وال پیپرز خود تیار کر سکیں گے۔