(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی تیسری اہلیہ ثناء جاوید کتنی دولت کی مالک ہیں؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آنے پر لوگ ثانیہ مرزا اور ثناء جاوید کا موازنہ کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے تیسری شادی رچا لی ہے ، شعیب ملک نے اپنی شادی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے دی ،شعیب ملک کا تصویر شیئر کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، ہندو پاک کے میڈیا پر شعیب ملک کے ہی چرچے ہونے لگے ۔
شعیب ملک کی جانب سے شادی کی خبر سامنے آنے پر ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے بھی ایک بیان آیا جس میں بتایا گیا کہ ’’شعیب سے ثانیہ مرزا خلا لے چکی ہیں ‘‘ اس خبر نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور سپر سٹارزکے مداحوں نے سوشل میڈیا کو جنگ کا میدان بنا لیا ہر کوئی اپنے سٹار کو ڈفینڈ اور دوسرے کو حریف سمجھ کر اپنے دل کی بھراس نکالتے رہے ۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پچھلے 4 روز سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں ، صارفین ان سے متعلق ہر چیز کو شیئر کر رہے اور پھر موازنے بھی کیے جا رہے ہیں ، ایسے میں مداح ثانیہ مرزا اور ثناء جاوید کی دولت کا موازنہ کر رہے ہیں اور سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق شعیب ملک کی دونوں بیویوں کی دولت میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔
اداکارہ ثناء جاوید اس وقت پاکستان کی لیڈنگ اداکارہ ہیں اور متعدد پراجیکٹس کا حصہ بھی ہیں، اگر اُن کے اثاثوں کی مالیت کا اندازہ لگایا جائے تو ثناء جاوید ممکنہ طور پر 50 سے 70 کروڑ کے اثاثوں کی مالکن ہیں،دوسری جانب ثانیہ مرزا 26 ملین ڈالر تک کے اثاثوں کی مالک ہیں جوپاکستانی روپے میں تقریبا 7 ارب 27 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں ، ایک اطلاع کے مطابق شعیب ملک کے اثاثہ جات 28 ملین ڈالر کے قریب ہیں جو کہ تقریبا8 ارب روپے بنتے ہیں ۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پی پی 36 سے سابق ایم پی اے کا اعلان بغاوت
واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی جبکہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔