(وقاص عظیم) نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی دے دیا گیا۔
وزیر اعظم نے گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو ہٹانے کی اپیل نمٹا دی
واضح رہے کہ نگران وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کے پاس کامرس، انڈسٹری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارت بھی ہے۔