محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Jan 24, 2024 | 19:55:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہے گی۔
ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ جبکہ رات میں چترال ، دیر ، سوات ، کو ہاٹ اور ما لا کنڈ میں ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے، تاہم چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔بہاولپور،ساہیوال،اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم، منگلا،فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا،منڈی بہاوالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائی رہے گی،جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداورمطلع ابر آلود رہے گا جبکہ رات میں گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے،دھند سے متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت مسلسل کم رہنے کے باعث شدید سردی کا مکان ہے،شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کو سازش قرار دینے کا فیصلہ کس کا تھا؟ سابق سفیر اسد مجیدنے عدالت میں کچاچٹھاکھول دیا

مزیدخبریں